’ ہمارے لیے یہ بہت ہی شرم کی بات ہے ‘ ایف 16 مار گرانے کے جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی موسیقار مودی سرکار پر برس پڑے
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف موسیقار وشال ڈاڈلانی نے پاکستان کا ایف 16 مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار کو کڑی تنقید کو نشانہ بنایا ہے۔وشال ڈاڈلانی نے ٹوئٹر پر اس خبر کا لنک شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے کیونکہ امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی کی
ہے اور وہ پورے ہیں۔ وشال ڈاڈلانی نے خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ کس طرح برسرِ اقتدار جماعت اور اس کے پالتو میڈیا نے الیکشن جیتنے کیلئے کھلم کھلا جھوٹ بولا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح جھوٹ بولنا غداری کے زمرے میں نہیں آتا؟ عالمی سطح پر اس بات سے بھارت کی کیا عزت رہ جائے گی ، کیا عالمی سطح پر یہ تاثر نہیں گیا کہ بھارتی سرکار کس دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتی ہے؟۔خیال رہے کہ یکم مارچ کو جب پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا تھا تو بھارت میں اس کا کریڈٹ مودی سرکار کو دینے کی کوششیں کی جارہی تھیں۔وشال ڈاڈلانی نے اس موقع پر بھی مودی کو کریڈٹ دینے والے لوگوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ انہوں نے عمران خان کا فون نہ سننے پر بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
’ ہمارے لیے یہ بہت ہی شرم کی بات ہے ‘ ایف 16 مار گرانے کے جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی موسیقار مودی سرکار پر برس پڑے
Reviewed by Pak 24 News
on
April 06, 2019
Rating:
No comments: