قومی کرکٹر اظہر علی کاشراب بنانے والی کمپنی شرٹ پہننے سے انکار
لندن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر اظہر علی نے شراب بنانے والی کمپنی کی جانب سے سپانسرڈ شرٹ پہننے سے انکار کر دیا ہے۔ 34سالہ پاکستانی کھلاڑی اظہر علی برطانیہ کی ایک کاؤنٹی سمرسیٹ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں جہاں ان کی ٹیم کو ٹربیوٹ نامی کمپنی سپانسر کرتی ہے اور ٹربیوٹ شراب بنانے والی کمپنی ہے اس لیے اظہر علی نے اس کمپنی
کے لوگووالی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا کیونکہ کہ یہ اسلامی اقدار کے خلاف ہے جس کے بعد انہوں نے ٹربیوٹ کے لوگو کے بغیر شرٹ پہنی۔اظہر علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں لیکن آج کل وہ برطانیہ میں موجود ہیں کیونکہ وہ سمرسیٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلتے ہیں اور وہیں انہوں نے شراب بنانے والی کمپنی کی جانب سے سپانسر کیے جانے پر اس کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا ۔
قومی کرکٹر اظہر علی کاشراب بنانے والی کمپنی شرٹ پہننے سے انکار
Reviewed by Pak 24 News
on
April 05, 2019
Rating:
![](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEikuUMydXyH4g6-pI7j-UILjnv5ncsPnxekeNkN69SF9Tzrpvfdq7f0ocD-tn8aIRIbA6pF2m7KQbGVXF6GDoNK9KQfagi2rUeE0xb7qLZhr4cpqpxWz5JSdt6eVvpAA0_vbIv1tY9dbE0/s72-c/80-1.jpg)
No comments: