Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

پریانکا اپنے ساتھ کس شخصیت کو جوڑنا چاہتی تھی ؟ شادی کے صرف 4 ماہ بعد اداکارہ کا اہم انکشاف ، پہلی بار نا م بتادیا






اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی، جس کے بعد اب ان کا نام بھی اپنے نام کے ساتھ جوڑ کر مداحوں کو حیران کردیا۔جہاں آج کل خواتین شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتی وہیں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں کافی ’روایتی‘ ہیں۔اداکار نے اپنا
نام پریانکا چوپڑا سے تبدیل کرتے ہوئے ’پریانکا چوپڑا جونس‘ رکھ لیا۔پریانکا چوپڑا جونس نے حال ہی میں امریکی شو ’ٹونائٹ شو ود جمی فیلن‘ میں شرکت کی، اس دوران اداکارہ نے اپنے نام کو تبدیل کرنے، اپنی شادی اور بھارت میں شادی کرنے کی وجہ پر بات کی۔شو پر میزبان جمی فیلن نے اداکار کا پریانکا چوپڑا جونس کہہ کر استقبال کیا، جس پر پریانکا نے کہا کہ جب بھی کوئی انہیں اس نام سے بلاتا ہے وہ یہی سوچتی ہیں کہ یہ سب کتنا جلدی اور اس طرح ہوگیا۔اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ’یہ کافی بڑی بات ہے، مجھے چند ماہ قبل اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی بڑی بات ہوگی‘۔پریانکا کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑنا چاہتی تھی، کیوں کہ ہم ایک فیملی ہیں، میں اس معاملے میں کافی روایتی ہوں‘۔تاہم اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ نک جونس کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑنے کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ اب ان کی خود کی کوئی شخصیت باقی نہیں۔پریانکا کے مطابق ’میری آج بھی وہی شخصیت ہے، نک میری شخصیت سے جڑ گئے ہیں‘۔بھارت میں اپنی شادی سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ ’یہ نک کا خیال تھا کہ ہم بھارت میں شادی کریں، وہ
چاہتے تھے کہ میں اپنی دلہن کو اس کے گھر سے ہی لے کر جاؤں‘۔جبکہ پریانکا چوپڑا جونس نے یہ بھی کہا کہ نک جونس ہندو روایت سے کی گئی شادی کے دوران نہایت دلکش نظر آئے۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا جونس اور نک جونس کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں جودھپور میں ہوئی۔اس دوران ان دونوں نے عیسائی اور ہندو روایات کے مطابق دو مرتبہ شادی کی۔ہندو روایت سے کی گئی شادی میں پریانکا چوپڑا نے بھارتی نامور ڈیزائنر سبیاسچی کا بنایا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جبکہ نک جونس نے اس ہی ڈیزائنر کی بنائی شیروانی پہنی۔عیسائی روایت سے کی گئی شادی میں پریانکا اور نک نے رالف لارین کے بنائے ملبوست پہنے۔پریانکا چوپڑا جونس اس وقت اپنی آنے والی امریکی فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں
پریانکا اپنے ساتھ کس شخصیت کو جوڑنا چاہتی تھی ؟ شادی کے صرف 4 ماہ بعد اداکارہ کا اہم انکشاف ، پہلی بار نا م بتادیا Reviewed by Pak 24 News on April 06, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.