Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

دل اور جگر کو تباہ کردینے والی ایسی غذائیں جو آپ روزانہ استعمال کرتےہیں



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے یہ تو ثابت ہوچکا ہے کہ بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس پینا اور میٹھے پکوانوں کو کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے مگر یہ عادت صحت مند افراد کو امراض قلب اور جگر کی بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر صحت
مند افراد زیادہ میٹھا کھانے کے عادی ہو تو خون میں چربی کی مقدار بڑھتی ہے اور یہ جگر میں ذخیرہ ہونے لگتی ہے۔تحقیق کے مطابق بہت زیادہ چینی کھانا چربی کے میٹابولزم کے عمل میں تبدیلیاں لاکر خون کی شریانوں میں پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے رضاکاروں کو دو گروپس میں تقسیم کیا اور انہیں زیادہ یا کم میٹھی اشیاءکھلائیں۔12 ہفتے کے تجربے کے بعد معلوم ہوا کہ زیادہ چینی کھانے والے گروپ کے میٹابولزم میں تبدیلیاں آئیں اور خون کی شریانوں کے مسائل، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ گیا۔نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ میٹھا کھانے کے نتیجے میں چربی کا ذخیرہ جگر میں ہونے لگا اور جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا خطرہ پیدا ہوگیا۔محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ متعدد افراد بہت زیادہ مقدار میں چینی نہیں کھاتے مگر بیشتر بچے اور نوجوان میٹھا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں خصوصاً سافٹ ڈرنکس کی شکل میں، جس کے نتیجے میں ان میں جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل کلینیکل سائنس میں شائع ہوئے۔
دل اور جگر کو تباہ کردینے والی ایسی غذائیں جو آپ روزانہ استعمال کرتےہیں Reviewed by Pak 24 News on April 05, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.