Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی خبریں ،حقیقت سامنے آگئی



اسلام آباد(نیو زڈیسک) سوشل میڈیا پر عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہوں کی حقیقت معروف گلوکار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خود ہی بیان کردی ہے۔عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھیجس کے بعد انہیں لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کے روز انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا ۔
جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی انتقال کرگئے ہیں۔ جب یہ خبر وائرل ہوئی تو گلوکار نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ وہ کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد گھر آچکے ہیں اور روبصحت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیماری کی حالت میں بھی ملتان میں کنسرٹ کیا جبکہ 13 اپریل کو وہ دبئی جارہے ہیں۔
عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی خبریں ،حقیقت سامنے آگئی Reviewed by Pak 24 News on April 05, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.