Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

پاکستان میں تیل تلاش کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے کام بند کر دینے کا اعلان کر دیا مگر کب اور کن افسوسناک وجوہات کی بنیاد پر؟؟؟ پاکستانیوں کے دل توڑ دینے والی خبر



اسلام آباد (ویبب ڈیسک ) آف شور ڈرلنگ شپ سائپم۔12000 (SAIPEM-12000)جون سے ستمبر 2019 تک ڈرلنگ روک دے گا کیونکہ ان چار ماہ میں سمندر رف (ROUGH) ہو جائے گا۔ موسم کے باعث ان چار مہینوں میں سمندر میں بڑی بڑی لہریں اٹھیں گی ان کے نتیجے میں ڈرلنگ شپ لڑکھڑاتا رہےگا وہ کھڑا نہیں رہ سکے گا اس لئے امریکن ایگزن
(EXXON) موبل، اٹالین ای این آئی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس کارپوریشن آف پاکستان جس کے 80 ملین ڈالر مالیتی پروجیکٹ میں پچیس پچیس فیصد شیئرز ہیں نے کراچی کے جنوب میں آئل ویل کی ڈرلنگ ہر صورت میں 31 مئی 2019 تک مکمل کرانے کا عزم کر لیا ہے۔ سائپم۔12000 ڈرلنگ شپ کراچی پہنچنے سے قبل مراکش میں ڈرلنگ کرکے آیا ہے مگر مراکش میں سمندر کے نیچے کھودے گئے کنوئیں سے تیل گیس نہیں نکلا۔ انتہائی سخت پتھر کی چٹانیں کراچی سے 233 کلومیٹر ڈرلنگ کے مقام پر موجود ہونے سے پاکستانی علاقائی سمندر میں آف شور ڈرلنگ کی رفتار آغاز کی رفتار سے بتدریج سست ہونا شروع ہوگئی ہے۔ آغاز میں اٹالین کمپنی ای این آئی کا ڈرلنگ شپ 2018 میں پہنچا تھااور اس نے شروع کے دنوں میں تین سے چار سو میٹر یومیہ کی سمندر کی تہہ میں ڈرلنگ کا آغاز کیا مگر جوں جوں گہرائی بڑھتی گئی ڈرلنگ کا عمل ہارڈ راک (HARD ROCKS) کی وجہ سے سست ہونے لگا اور گزشتہ تین روز میں چوبیس چوبیس گھنٹوں کے اندر اوسطاً ایک سو میٹر یومیہ ڈرلنگ کی رفتار تک جانے کی اطلاعات ہیں اگر سخت تر چٹانیں آجائیں تو یومیہ
ڈرلنگ سو سے کم ہو کر 50 میٹر تک رہ جاتی ہے اس رفتار سے ڈیڑھ سے دو ماہ ڈرلنگ میں لگنے کا اندیشہ ہے اس طرح مئی میں ای این آئی کو ڈرلنگ کے مقام پر سمندر کی تہہ سے 5400 میٹر تک گہرائی میں تیل یا گیس کا ذخیرہ ہونے نہ ہونے کا مصدقہ پتہ چلے گا۔
پاکستان میں تیل تلاش کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے کام بند کر دینے کا اعلان کر دیا مگر کب اور کن افسوسناک وجوہات کی بنیاد پر؟؟؟ پاکستانیوں کے دل توڑ دینے والی خبر Reviewed by Pak 24 News on April 06, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.