ملکی معیشت سے کھیلنے والے پاکستان کے دشمن بے نقاب ایجنسیوں کی بروقت کارروائی، جانتے ہیں ڈالر مہنگا کرنے کے پیچھے کون ملوث نکلا
لاہور (ویب ڈیسک) ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے عوام پر مہنگائی کا بم بھی پھٹا جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔ لیکن آخر یہ ڈالر کس طرح مہنگا ہوا ، کن کن بڑے گروپوں نے مارکیٹ سے ڈالر اٹھایا ، پیچھے انوسٹر کون تھا ، ڈالر مہنگا ہو جانے کے حوالے سے کس طرح سو شل میڈیا پر
پراپیگنڈہ کیا گیا اور اس سے کس کو کتنا فائدہ پہنچا؟ اس حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے ایک رپورٹ مرتب کر کے سخت اقدامات کرنے کے لیے کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔قومی اخبات میں شائع رپورٹ کے مطابق مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ ڈالر مہنگا کرنے کے حوالے سے باقاعدہ چھ بڑے گروپ اور 113 منی ایکسچینجر اس میں باقاعدہ ملوث نکلے ، چھ بڑے گروپوں میں سے تین گروپوں کا تعلق دو بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے ہے ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈالرز کو مارکیٹ سے غائب کرنے اور اس کے بعد یہ پراپیگنڈہ کرنے کے ڈالر مزید مہنگا ہو رہا ہے اس کے لیے جو 232 سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال ہوئے ان کے حوالے سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے پندرہ گروپ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں جو کہ چار سیاسی جماعتوں کے لئے باقائدہ عرصہ دراز سے استعمال ہو رہے ہیں۔با وثوق ذرائع کے مطابق برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور یو اے ای میں موجود ایک بڑے پاکستانی گروپ نے چار دنوں میں ریکارڈ ڈالر مارکیٹ سے اٹھوایا اور اس کے لیے باقاعدہ منی ایکسچینجرز کو استعمال کیا گیا اور انہی گروپوں نے سوشل میڈیا پر شور مچانے کے بعد
دوبارہ مہنگے داموں پھر ڈالر فروخت کر کے اربوں روپے کمائے اور اس کے بعد دوبارہ مارکیٹ سے ڈالر اٹھا کر قیمت 170 سے 180 تک لے جانے کی افواہ بھی انہی گروپوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی ،ذرائع کے مطابق یہ اس قدر منظم طریقہ سے کام کیا گیا کہ مختلف سٹاک ایکسچینج کے اندر بھی اس مافیا کے افراد موجود تھے جو وہاں بھی پراپیگنڈہ کرکے افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینے کی کوشش کرتے رہے ۔ذرائع کے مطابق اس ساری صورتحال میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما بھی نہ صرف ان گروپوں کو سپورٹ کرتے رہے بلکہ اس قدر مایوسی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ غیر ملکی انوسٹر پاکستان نہ آ سکے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ باقاعدہ اس مافیا کا انٹرنیشنل مافیا کے ساتھ بھی تعلق ہے اور ڈالر کا مصنوعی بحران پیدا کر کے اور ڈالر کی قیمت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جہاں اربوں روپے پرافٹ کمایا وہاں دوسرا مقصد پاکستان میں آنے والے انوسٹر کو خوفزدہ کرنا اور پاکستان میں جو سرمایہ کاری کر چکے ہیں ان کو بھی مایوس کرنا تھا ۔با وثوق ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بننے والی رپورٹ میں باقاعدہ یہ
سب کچھ لکھا گیا کہ سیاسی فائدے کیساتھ ساتھ ملک کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جانے کی بھی اس مافیا نے کوشش کی ہے ، با وثوق ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اس حوالے سے کئی اہم گرفتاریاں متوقع ہیں جن میں کئی بڑے نام بھی شامل ہوں گے جو اس گھناؤنے کام میں بلواسطہ یا بلاواسطہ شامل تھے ۔
ملکی معیشت سے کھیلنے والے پاکستان کے دشمن بے نقاب ایجنسیوں کی بروقت کارروائی، جانتے ہیں ڈالر مہنگا کرنے کے پیچھے کون ملوث نکلا
Reviewed by Pak 24 News
on
April 06, 2019
Rating:
No comments: