Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

عمر رسیدگی سے کھو جانے والی یادداشت کی بحالی ممکن




سان فرانسسکو: (نیوزڈیسک) سائنس دان ایسا مالیکیول ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ڈپریشن اور زیادہ عمر کے باعث یادداشت کھو دینے والے مریضوں کی میموری واپس لے آتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسی جریدے مالیکیولر نیورو سائیکیٹری میں شائع ہونے والے مقالے میں مرکز برائے نشے کے عادی اور ذہنی صحت کینیڈا کے سائنسدانوں نے ایک
نیا دافع مرض مالیکیول ایجاد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ مالیکیول دوا کی صورت میں 2022 یا 2023 تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا، یہ تھیراپیوٹک مالیکیول نہ صرف مرض کی علامات کو نمایاں طور پر ختم کرتا ہے بلکہ دماغ کی اندرونی تہہ میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی بھی مرمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ریسرچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈپریشن یا عمر زیادہ ہو جانے کے باعث یادداشت کھو جانے کی صورت میں یادداشت کی بحالی کیلئے کوئی کارگر دوا موجود نہیں تھی تاہم حالیہ ریسرچ نے یادداشت کھو جانے کے علاج میں ٹھوس امید دلائی ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق گابا نیورو ٹرانسمیٹرز نظام کے دماغ کے خلیات میں توڑ پھوڑ یادداشت کھو جانے کے ذمہ دار ہیں۔ نیا مالیکیول گابا نیورو ٹرانسمیٹر کے ریسیپٹر تک جا کر دماغ کے اُن خلیات کی توڑ پھوڑ کو روکتا ہے۔
عمر رسیدگی سے کھو جانے والی یادداشت کی بحالی ممکن Reviewed by Pak 24 News on April 06, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.