اس تصویر میں کیا چیز چھپی ہے؟
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں دو افراد گلے مل رہے ہیں۔تاہم تصویر میں کچھ بالکل ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ۔درحقیقت اس تصویر میں آنکھوںکو دھوکا دیا گیا ہے جو اکثر افراد نظر انداز
کرجاتے ہیں۔تصویر کے بیک گراونڈ میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔کیا اب آپ کچھ غیر معمولی دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟نہیں تودونوں افراد کو غور سے دیکھیں۔اب بھی سمجھ نہیں آرہا ؟ تو سفید لباس والے کے پیروں کو غور سے دیکھیں جواب مل جائے گا۔
اس تصویر میں کیا چیز چھپی ہے؟
Reviewed by Pak 24 News
on
April 06, 2019
Rating:
No comments: