Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

ڈالر کی قیمت میں کئی روپے کی کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی







کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے ،کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 37500کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں61ارب77کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی
نسبت20.19فیصدکم جبکہ48.58فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دبائو پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37307پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی جانب سے ویڈیولنک کے زریعے خطاب اور حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،سیمت اور دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کے مندی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37592پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس میںنتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس
ای100انڈیکس5.69پوائنٹس اضافے سی37521.18پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر319کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب77کروڑ91لاکھ17ہزار686روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب90ارب4کروڑ36لاکھ60ہزار345روپے ہوگئی۔ جمعہ کومجموعی طور پر10کروڑ17لاکھ39ہزار920شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت2کروڑ62لاکھ22ہزار160شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت230.05روپے اضافے سی7294.40روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت82.00روپے اضافے سی1849.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص میں ریکارڈکی
گئی،جس کے حصص کی قیمت14.96روپے کمی سی922.37روپے اورموری بریوری کے حصص کی قیمت13.00روپے کمی سی782.00روپے ہوگئی ۔ جمعہ کوانٹرلوپ لمیٹ کی سرگرمیاں1کروڑ43لاکھ21ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.85روپے کمی سی46.15روپے اوریونٹی فوڈز کی سرگرمیاں1کروڑ37لاکھ44ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سی3.76روپے ہوگئی ۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس1.82پوائنٹس کمی سی17734.58پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس153.60پوائنٹس اضافے سی61630.46پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس77.62پوائنٹس اضافے سی27506.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔
ڈالر کی قیمت میں کئی روپے کی کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی Reviewed by Pak 24 News on April 06, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.