Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

کیا آپ نے دنیا کی مہنگی ترین بیوی کے بارے میں سنا ہے ، اگر نہیں تو یہ خبر ملاحظہ کریں



واشنگٹن(ویب ڈیسک ) ایما زون کمپنی کے مالک جیف بیزوس اور انکی بیوی مکینزی بیزوس کے مابین شادی کے 25 سال بعد طلاق ہو گئی ہے ۔طلاق کے نتیجے میں مکینزی بیزوس کو ایمازون کے شئیرز کا 25 فیصد حصہ ملے گا اس کے علاوہ جیف کی چند دوسری کمپنیوں میں بھی مکینزی کو شئیرز دیے گئے ہیں اور ان تمام شئیرز کی کل مالیت 35 ارب ڈالر ہے۔
جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور انکے پاس 150 ارب ڈالر کے اثاثے تھے جس میں سے 35.6 ارب ڈالر کے اثاثے انہیں طلاق کے نتیجے میں بیوی کو دینے پڑے ہیں اور اب ان کے پاس 115ارب ڈالر کے اثاثے ہیں اوروہ اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں کیونکہ دوسرے نمبر پر موجود بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 102 ارب ڈالر ہے۔ جیف بیزوس اور انکی بیوی مکینزی بیزوس امریکہ کی ریاست واشنگٹنمیں رہائش پزیر تھے جہاں قانون کے مطابق اگر میاں بیوی میں طلاق ہو تو دونوں کے شادی کے بعد کمائے گئے تمام اثاثے برابر تقسیم کیے جاتے ہیں، ایمازون کی بنیاد ان کی شادی کے ایک سال بعد رکھی گئی تھی اس لیے عدالت میں مکینزی ان سے آدھی دولت کا مطالبہ کر سکتی تھیں لیکن انہوں نےعدالت کے باہر ہی معاملات حل کر لیے اور مکینزی 25 فیصد اثاثے رکھنے پر راضامند ہو گئیں۔جیف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ تمام معاملات خوش اصلوبی سے انجام پا گئے ہیں اور انہیں مکینزی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور مکینزی بہت اچھی کاروباری شراکت دار،دوست اور ماں ثابت ہوئی اور آگے بھی ہم ترقی کریں گے۔ مکینزی
جیف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ شکر ہے تمام معملات اچھے طریقے سے انجام پا گئے اور ماضی اچھا گزرا ہے تاہم اب میں مستقبل کے نئے منصوبے بنا رہی ہوں۔
کیا آپ نے دنیا کی مہنگی ترین بیوی کے بارے میں سنا ہے ، اگر نہیں تو یہ خبر ملاحظہ کریں Reviewed by Pak 24 News on April 05, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.