Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

وہ وقت جب پاک فوج نے بھارت کی مددجبکہ سچن ٹنڈولکرپاکستان کی جانب سے کھیلے




28جنوری 2010کوپاکستان کی سرحدکے قریب گلگت بلتستان میں ایک بھارتی ہیلی کاپٹرپرواز کررہاتھاکہ اچانک موسم خراب ہوگیا۔اس ہیلی کاپٹرمیں تین بھارتی آفیسرز سوارتھے۔خراب موسم کی وجہ سے بھارتی پائلٹ اس ہیلی کاپٹرکوکب پاکستان کی حدودمیں لے آیاسے پتاہی نہیں چلا۔ساتھ ہی اس ہیلی کاپٹرکافیول بھی ختم ہوچکاتھا،پائلٹ نے جب
ریڈیوپراینی اس ایمرجنسی کاذکرکیاتوپاک فوج نے اسے بحفاظت گلگت بلتستان کے علاقے میں اتارلیا۔جہاں اس ہیلی کاپٹرکی ری فیولنگ کی گئی اورشام ہونے سے پہلے اسے بھارت روانہ کردیاگیا۔جس کے بعدباقاعدہ طورپربھارتی فوج پاکستانی آرمی کاشکریہ بھی اداکیا۔20جنوری 1987پاکستان اوربھارت کے درمیان ممبئی کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہاتھا13سالہ سچن ٹنڈولکرکی ڈیوٹی اس وقت کھلاڑیوں کوریفریشمنٹ دینے کی تھی۔ میچ بھارت کے خلاف تھا۔ ٹنڈولکر نے بتایا ” 1987میں پاکستان کی ٹیم بھارت کے دورے پر تھی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین پریکٹس میچ ہو رہا تھا ۔ اس دوران جاوید میانداد اور عبد القادر گرائونڈ سے باہر چلے گئے ۔ دو فیلڈروں کی غیر موجودگی کی بنا پر مجھے فیلڈنگ کےلئے آنے کو کہا گیا۔عمران خان نے مجھے لانگ آن کی پوزیشن پر کھڑے ہونےکو کہا۔ کپیل دیو بیٹنگ کررہے تھے ۔انھوںنے ایک اونچا شاٹ کھیلا جسے کیچ کرنے کےلئے میں کم از کم 15فٹ تک دوڑ ا لیکن گیند آگے گری اور میں کیچ نہ پکڑ سکا۔ جس پر میں نے بعد میں اپنے ایک ساتھی سے شکوہ کیا کہ عمران خان اگر مجھے لانگ آن کی بجائے مڈ آن پر کھڑا
کرتے تو میں کیچ پکڑ لیتا ۔
وہ وقت جب پاک فوج نے بھارت کی مددجبکہ سچن ٹنڈولکرپاکستان کی جانب سے کھیلے Reviewed by Pak 24 News on April 07, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.