Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

آئی پی ایل میں سہیل تنویر کا 11 سال پہلے بنایا گیا ریکارڈ ٹوٹ گیا






حیدرآباد(ویب ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے باولر ” الزاری جوزف “ نے ڈیبو کیا اور 11 سال پرانا پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔تفصیلات کے مطابق الزاری جوزف نے سہیل تنویر کا 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ایک میچ میں چھ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ، جوزف نے مقررہ چار اوورزمیں 12 رنز دیتے
ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔سہیل تنویر نے یہ ریکارڈ راجستھان رائلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بنایا تھا تاہم جوزف نے یہ ریکارڈ ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے توڑا ہے ۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایڈم ملن زخمی ہو گئے تھے جن کی جگہ ٹیم میں جوزف کو شامل کیا گیا ۔یاد رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے صرف پہلے ہی سیزن میں شرکت کی تھی اور پہلے ہی سیزن میں سہیل تنویر نے ایسا شاندار ریکارڈ قائم کر دیا جو کہ کوئی نہ توڑ سکا تاہم اب اسے ایک ویسٹ انڈیز کے نوجوان بالر نے توڑا ہے ۔
آئی پی ایل میں سہیل تنویر کا 11 سال پہلے بنایا گیا ریکارڈ ٹوٹ گیا Reviewed by Pak 24 News on April 07, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.