Top Ad unit 728 × 90

Breaking News

recentposts

عابد علی سے سینچری کی اُمید نہیں تھی۔۔ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے تمام کھلاڑیوں کا ”یویوٹیسٹ“ میں پاس ہونا ضروری قرار دے دیا گیا






لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے لیے کھلاڑیوں کے سامنے فٹنس کو بینچ مارک مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا کو ہرانا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے اور اس سیریز میں سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دینا بدترین تجربہ رہا۔انہوں نے کہا کہ محمد
رضوان ٹاپ فورمیں کھیلنے کے لیے بہترین بیٹس مین ہیں اور وکٹوں کے درمیان انکی دوڑ سب سے اچھی ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ حارث سہیل نے ثابت کیا ہے کہ وہ کلاس پلئیر ہے۔ گرانٹ فلوار کا کہنا تھا کہ عابد علی کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا تھا اور شارجہ میں عابد علی فٹنس ٹیسٹ میں بھی ناکام ہو گئے تھے اس لیے ان سے سینچری کی توقع نہیں تھی ۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے لیے کھلاڑیوں کے سامنے فٹنس کو بینچ مارک مقرر کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے کہ یویو ٹیسٹ میں انہیں 17.4 پوائنٹس لینے ہوں گے تب ہی وہ فٹ قرار دیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ انجوائے کرتا ہوں وہ بھی کرتے ہوں گے۔
عابد علی سے سینچری کی اُمید نہیں تھی۔۔ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے تمام کھلاڑیوں کا ”یویوٹیسٹ“ میں پاس ہونا ضروری قرار دے دیا گیا Reviewed by Pak 24 News on April 07, 2019 Rating: 5

No comments:

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.